قومی اسمبلی الیکشن کی سکروٹنی ؛ راولپنڈی کے بہن بھائی وکلاءکے کاغذات نامزدگی منظور

 
0
130

  قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کیلئے راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 60 اور این اے 62 میں دو بہن بھائی وکلاء نے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے بعد منظور ہوگئے مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ نے این اے 60 کی سکرونٹی کاغذات ریجنل الیکشن کمشنر محترمہ شاھین ۔اسسٹنٹ الیکشن کمشنرشگفتہ جبیں اور ڈی ای او ملک آصف نے کی جس کے بعد ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئےاس موقع پر تجویزکنندہ تائیدکنندہ کے علاوہ دیگر موجود تھے اس طرح ایڈوکیٹ عظمت علی مبارک حلقہ این اے 62کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ریٹرننگ آفیسر نوشین اسرار ۔ اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر داجد مسعود عباسی۔تحصیل دار ظفرعباس نے کی اور کاغذات کو منظور کرنے کا حکم جاری کردیا۔


درین اثنا حلقہ این اے 61 راولپنڈی کینٹ سے مس عظمئ مبارک نے ریٹرنگ آفیسر ذولقرنین حیدر راولپنڈی کے پاس جمع کروائے۔ مبارک حویلی سے تعلق رکھنے والے ضلع راولپنڈی وکلاء عظمت علی مبارک۔مس عظمئ مبارک۔مس طاہرہ بانو مبارک ایڈوکیٹس نے الیکشن کمشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ نوجوان قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ھے اس لئے نئی تعلیم یافتہ قیادت کوکامیاب بنائیں تاکہ راولپنڈی کے مسائل حل ھو سکیں۔ امیدوار قومی اسمبلی عظمت علی مبارک نے کہا ہے کہ علاقے کو لاوارث چھوڑنے والوں سے حساب لیا جائےگا ، اب عوام کو ایسے نمائندے منتخب کرنا ہونگے جو انکے مسائل حل کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر عوام کے اصل مسائل کے حل کیلئے عملی  اقدامات کرینگے۔