نواز شریف اور خاندان کے اثاثوں کی چھان بین،نیب ٹیم کو برطانوی ویزے مل گئے

 
0
421

اسلام آباد،نومبر 21 (ٹی این ایس) :  نیب لاہور کی ٹیم کو نواز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے برطانیہ کے ویزے مل گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم کو برطانیہ روانگی کے لئے ویزے جاری کر دیئے گئے۔ نیب کی دو رکنی ٹیم نومبر کے آخرمیں شریف فیملی کے اثاثوں کے شواہد حاصل کرنے کے لئے برطانیہ جائے گی۔۔