پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنیں گے

 
0
394

 کراچی ،نومبر21(ٹی این ایس): پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاری جاری ہے۔ جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کریگی جبکہ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن ہوگی۔