ہری پور(ٹی این ایس) ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان سعید اخترخان مرحوم ایڈووکیٹ کے فرزند ڈاکٹرفرخ سعید کاغیر معمولی اعزاز

 
0
378

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان سعید اخترخان مرحوم ایڈووکیٹ کے فرزند ڈاکٹرفرخ سعید کاغیر معمولی اعزاز ، برطانیہ کے باوقار ادارے رائل کالج آف فزیشنز کی جانب سے فیلوشپ عطاءکی گئی ،انکے علاوہ دنیا بھر سے ماہر ڈاکٹرز کو اس اعزاز سے نوازا گیا رائل کالج آف فزیشن جیسے معتبر اداراے سے ملنے والے اس اعزاز کو ڈاکٹرفرخ سعید نے اپنے اوراپنے ملک کےلئے باعث فخرقرار دیا ہے ڈاکٹرفرخ سعید گزشتہ 10سال سے برطانیہ میں بطور ڈاکٹرخدمات سرانجام دے رہے ہیں آجکل یوکے کے سب سے بڑے ہیلتھ ٹرسٹ برٹس ہیلتھ کیئر میں کنسلٹنٹ ان میڈیسن کے فرائض اداکررہے ہیںاس سے قبل انہوںنے ایم آر سی پی یوکے2017میں کمپلیٹ کی ڈاکٹرفرخ سعیدنے اس کامیابی کو اپنے مرحوم والد کو ڈیڈیکیٹ کیا اور کہا کہ یہ والد کی خواہش تھی کہ وہ اس سنگ میل کو عبور کریں میری محنت کیساتھ ساتھ والدین اورفیملی کے علاوہ دوست احباب کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے کہ اپنے علاقے اورملک کا نام روشن کرنے کاموقع ملا اورکامیابی بھی ملی ،