ہری پور (ٹی این ایس) آزاد امیدوار براے حلقہ پی کے فورٹی سکس قاضی محمد اسد کی پنڈ ہاشم خان میں جلسہ سے دھواں دار خطاب

 
0
71

حلقہ پی کے 46 کے امیدوار سابق صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ قاضی محمد اسد خان نے کہا میرے سیاسی مخالفین الزام تراشیاں لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں طریقہ آتا ہے میرے سیاسی حریفوں کو کمیشن کھانا آتا ہے کھاتے بھی ہیں اور کھلاتے بھی ہیں

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) میرے سیاسی حریفوں کے دور میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں سے کیا تبدیلی آئی،چھپڑ روڈ سے لڈر منگ تک روڈ کی کیا حالت ہے یہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے، کوئی ایسی گلی یا سڑک نہیں جو ٹوٹی پھوٹی نہ ہو مریضوں کو ہسپتال تک لانے کے لیے کتنی مشکلات آتی ہیں قرضے کے ڈالروں سے ترقیاتی سکیموں کو نہیں چلایا جا سکتا ،قرضہ لے کر اس سے دگنا سود دیا جاتا ہے میرے حریف سیاسی تختیاں لگا کر ذندہ باد کے نعرے لگواتے ہیں ،ان کو چاہیے تھا جو یورنیورسٹی میں نے بنائی اس یورنیورسٹی میں طالبہ و طالبات کو وظیفے دلواتے تاکہ علاقے کی غریب عوام کا بچہ بچی اچھی تعلیم حاصل کر سکتا ، انھوں نے ٹرانسفر کروانے کے علاؤہ کیا ہی کیا ہے، انھوں نے اپنے سیاسی مخالف سرکاری ملازمین کو کبھی پانی پار اور کبھی کوہستان ٹرانسفر کروائی، وہی حلقہ کی عوام آج انکے خلاف اپنی ووٹ دے گی، میں نے مسلم لیگ ن کو اس لئے الوداع کہا کہ انکی خیبرپختونخواہ صوبہ میں کوئی دلچسپی نہیں تھی نہ ہے ، میں نے پہلے بھی دو مرتبہ آذاد حیثیت سے الیکشن لڑا، میں نے اپنے دل و جان سے مسلم لیگ ن کی خدمت کی وقت دیا مگر جب دیکھا انکی دلچسپی نہیں صوبہ میں تو میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ، میں نے اپنے ورکرز کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا رات کے دو دو بجے بھی اپنے ووٹرز سپوٹرز کو تھانے سے چھڑوا کر لایا ، میرے سیاسی مخالفین میرے ووٹرز سپوٹرز کو دھارنے دھمکانے کی خواہش اپنے دل و دماغ سے نکال دیں میں پہلے بھی اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ تھا اور رہوں گا،