کراچی جولائی 25(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدراور امیدوار پی ایس 104کے امیدوار سعید غنی کو کراچے کے علاقے اعظم بستی کے ایک پولنگ سٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے سعید غنی کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کیلئے انتخابی عملے کی اجازت سے مشروط کردیا،جس کے بعدانتخابی عملے کے افسر کا سعید غنی سے مکالمہ ہوالیکن پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ آفیسر نے سعید غنی کو داخلے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہو سکتے۔پولنگ سٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے اجازت نہ ملنے پرپیپلز پارٹی کراچی کے صدرسعید غنی کا کہنا تھا کہ انھیں قانون بحیثیت امیدوار کسی بھی پولنگ سٹیشن میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔













