مسلم لیگ ن کے رہنما کچھ دیر بعد ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے

 
0
337

لاہورجولائی 25(ٹی این ایس)الیکشن ڈے پر مسلم لیگ ن نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیاہے جہاں وہ کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے اور مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہدحسین اورمریم اورنگزیب پریس کانفرنس کریں گی۔اس موقع پر بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست ہے،پولنگ اسٹیشن پرپہنچنے والے ووٹرزکوووٹ ڈالنے دیا جائے اور الیکشن کمیشن وقت بڑھانے سے متعلق آئین کے مطابق فیصلہ کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پولنگ کے وقت میں ایگ گھنٹے کا اضافہ کیا جائے جسے الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔