انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہوں ٗچیف الیکشن کمشنر

 
0
461

سیاستدانوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے ٗ نہیں بتا سکتا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزا کیا ہوگی؟سردار محمد رضا 
اسلام آباد25جولائی (ٹی این ایس)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ امن وامان سے متعلق بہتر انتظامات ہیں اور ایجنسیز نے حتی الامکان سیکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ سیاستدانوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزا کیا ہوگی؟۔