چیف سیکریٹری سندھ کا آئی جی سندھ ،کمشنر کراچی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا

 
0
380

کراچی جولائی 25(ٹی این ایس)چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹائر اعظم سلیمان خان کا آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کی کارگردگی کا معائنہ کیا۔ چیف سیکرٹری اعظم سلیمان خان نے صدر، لیاری، رنچہوڑلائین اور شہر کےدیگر علاقوں کے علاوہ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں قائم جنرل الیکشن کنٹرول روم سائوتھ کا بھی دورہ کیا،جہاں انھیں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیف سیکریٹری نے پولنگ عمل ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔انھوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کے حوالے سے جہاں سے بھی شکایات موصول ہورہی ہیں وہاں بروقت کاروائی کی جارہی ہے،آج کے دن کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر عوام کے لئے ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں اور پورے صوبے میں انتخابی عمل بہترین انداز سے جاری ہے۔انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بلا خوف باہر آکر حق رائے دہی استعمال کریں۔