تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن گئی ہے،امیرمقام

 
0
377

پشاور جولائی 26(ٹی این ایس )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف فیس بک پارٹی بن گئی ہے،عمران خان اوراس کے ٹولے کی عوامی فلاح وبہبودفیس بک تک محدودہے گراؤنڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہا۔ ہماراکام روزانہ کی بنیادپرعوام کوخوشخبری دینا،فلاح وبہوداورترقی کے منصوبوں کاآغازکرنا ہے جبکہ عمران خان کام صرف انتشاراورمایوسی پھیلانا ہے،2018کے انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کوووٹ دیں گے جبکہ تحریک انصاف کونااہلی پر بد دعاؤں کاسامناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں تعمیر وترقی پرعمل پیراہے جبکہ مخالفین نے اپنا وقت صرف دھرنااورکنٹینرپربزم نشاط کاانعقادکرکے گزاراہے جس کابدلہ عوام2018کے عوامی جے آئی ٹی میں لیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے فور کوہ دامان میں ایک ارب27کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح کے بعد ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرامیرمقام نے اہلیان دامان کوہ کوسوئی گیس کے افتتاح پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کا افتتاح کرکے آج دلی اطمینان ملاہے اور امید کرتاہوں کہ آئندہ انتخابات میںیہاں کے عوام شیرپرمہرلگاکرایک تاریخ رقم کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں ناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ اورامان اللہ سمیت دیگررہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطا کیا۔سوئی گیس کے منصوبے سے یونین کونسل متنی،ادیزی،شیرکیرہ،اضاخیل اوریونین کونسل میریم زی سمیت دیگرملحقہ علاقے مستفید ہوں گے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے صرف اپنے حلقے کیلئے وزیراعظم کومنت سماجت کرکے سوئی گیس سمیت دیگرمنصوبے منظورکرالئے مگرباقی صوبے کو طاق نسیان میں رکھ دیا،جودوسر سے پاؤں تک بدعنوانی میں ملوث ہیں ان کے منہ سے کرپشن کیخلاف باتیں سنناقیامت کی نشانی ہے،عمران خان خودآرٹیکل 62اور63کے میں دھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزریراعلیٰ کے اپنے وزراء پرویزخٹک کیخلاف جے آئی ٹی مرتب کرنے لگے ہیںیہ تھے وہ نمبر ون وزیراعلیٰ،ہم جن علاقوں میں مینڈیٹ نہیں لیاتھاان علاقوں میں بھی مینڈیٹ لئے بغیراپناعزم جاری رکھاجبکہ تحریک انصاف مینڈیٹ لینے کے باوجوداپنے وعدوں سے منحرف ہوگئی ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اپنے ہی حکومت کے اتحادی پرویز خٹک کیخلاف آوازاٹھانے لگے ہیں جومیرٹ کے برعکس کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے،عمران خان کی حماقتوں سے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،عمران خان کامسئلہ احتساب نہیں ہے ورنہ خیبرپختونخوامیں احتساب کمیشن کے ہاتھ پاؤں نہ کاٹتے،شیرپاؤکے وزراء کوکرپشن کے الزام پربرطرف کرکے دوبارہ حکومت میں شامل نہ کرتے بلکہ عمران کامقصدصرف وزیراعظم بنناہے خواہ وہ کوئی بھی طریقہ ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کوچھوڑکرلنکا ڈھانے کی مہم میں لگ گئے ہیں،خیبرپختونخواکے عوام کااستحصال کرنے پرعمران خان قابل مواخذہ ہیں،عمران خان نیازی صرف وزارت عظمیٰ کی تسبیح پڑھ رہے ہیں عوام کے مسائل پرانکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ دھرنے والے اوراقتدارکے توالے ایک دن معاشرے کے قاتل ٹھہریں گے،عمران خان عوام کی فلاح وبہبودکی خاطر نہیں بلکہ اقتدارکی خاطریاجوج ماجوج بن کرمیدان میں اترے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے عمل کوڈی ریل کرنے کی مرتکب ہورہی ہے جسکا جواب یہ ٹولہ آئندہ انتخابات میں عوام کودیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست اور نیت میں زیادہ فتورنہیں ہے،صوبائی حکومت کی بس میں صرف دھرنادیناہے عوام کے مسائل کاحل نہیں،تحریک انصاف نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے الزام تراشی کی روش اپنائی ہے۔