بھارت سے رہائی پانے والے خاتون اور بچی سمیت 11پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

 
0
406

لاہور جولائی 26 (ٹی این ایس) بھارت کی طرف سے رہائی پانے والے خاتون اور بچی سمیت 11پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی طرف سے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا گیا جنہیں بعد ازاں ایدھی فاؤنڈیشن کے سپرد کر دیا گیا ۔ رہائی پانے والوں میں خاتون روبینہ ،بچی مصورہ ،عبد قادر ،ا فتخار الحق، نوراسلام ،رشید ،اخترحسین ،صفدر علی ،شوکت علی ،لبنان علی اور شہزاد شامل ہیں۔