مشال قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا

 
0
4598

مردان مارچ 8(ٹی این ایس)مشال قتل کیس میں مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق ملزم عارف پی ٹی آئی کا کونسلر ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او کے مطابق عارف ولد طور خان کو مردان کے علاقے رنگ روڈ چمتار سے گرفتار کیا گیا ہے مقدمے میں دیگر نامزد ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ مشال خان کو 13 اپریل 2017 کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کے الزامات لگانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔