علیم خان کی جانب سے جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کی سماعت ٗ الیکشن کمیشن میں 15مارچ سے دلائل کا آغاز ہوگا 

 
0
490

اسلام آباد مارچ 8(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پرسماعت ہوئی ۔ دوران سماعت درخواست گزار ایاز صادق کے وکیل شاہد حامد نے لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا، 15 مارچ سے دلائل کا آغاز ہو گا ۔ جمعرات کو ممبر الیکشن کمیشن سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ایاز صادق کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامے جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔علیم خان کی جانب سے جونئیر وکیل نے ستدعا کی کہ دلائل کیلئے آئندہ ماہ کی تاریخ مقرر کی جائے، اسپیکر ایاز صادق کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ علیم خان کی جانب سے کافی تاخیر کی جا رہی ہے ٗ آئندہ ماہ کی تاریخ دینے سے بہت تاخیر ہو جائے گی۔ممبر بلوچستان نے ریمارکس دیئے کہ ایک آپ آتے نہیں دوسرا تاریخ بھی آئندہ ماہ کی مانگ رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق دلائل سننے کیلئے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔