(ن) لیگ کے 35 سالوں سے حکومت میں ہو نے کے باوجود غریب ،متوسط خواتین کے مسائل جو ں کے توں ہیں اسلام نے خواتین کو برابر کے حقوق دیے ہیں‘اعجا ز چوہدری ،غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب 

 
0
493

لاہور مارچ 8(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آج پاکستا نی خواتین معاشرے میں بے پناہ مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، ملک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے برابری کے مواقع میسر نہیں،معاشرے کی تربیت اور ملکی تر قی و خوشحالی میں خواتین کا اہم رول ہے ،پی ٹی آئی کمزور اور مظلوم خواتین کے شانہ باشانہ کھڑی ہیں اور اُن کو حقوق دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں اعجاز احمد چوہدری غلام محی الدین دیوان ، ثوبیہ کمال خان ، شبیر سیال ، رانا عبدالسمیع ، اور فیاض بھٹی سمیت دیگر مقررین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رہنماؤں نے کہاکہ معاشرے میں بااختیار خواتین ہی بااختیارقوم کی ضامن ہے آج بھی کسی نہ کسی صورت میں خواتین استحصال کا شکار ہے ،افسوس کا مقام ہے کہ(ن) لیگ 35 سالوں سے حکومت میں ہو نے کے باوجود غریب اور متوسط خواتین کے مسائل جو ں کے توں ہیں اسلام نے خواتین کو برابر کے حقوق دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا دوہرا معیار ہے قوانین ہو نے کے باوجود اُن پر عمل درآمد نہیں ہو تا بلکہ استحصال کیا جا تا ہے اس لیے آج خواتین اپنی منزل سے کوسوں دور ہیں ،خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ، تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے،پاکستان میں 80�آلاکھ کھیت مزدور خواتین ہیں،
پاکستان میں غریب خواتین کے حالات انتہا ئی ابتر ہے اور انکو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے لیکن تمام مشکلات کے باوجود پاکستانی خواتین نے کبھی ہمت نہیں ہاری بلکہ ہر قسم کے حا لات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،حکومتیں پاکستان میں قابل خواتین کی قدر نہیں کرتی اس کے باوجود کئی خواتین دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں ، جو خواتین ا پنے حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں پی ٹی آئی اُن کو سلام پیش کر تی ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کو برابری کے حقوق دئیے جائیں ، حکومتیں صرف زبانی جمع خرچ کے بجائے خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کریں کیونکہ یہ بات طے ہے کہ دنیا میں کوئی بھی قوم خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ، تمام امتیازی قوانین ختم کر کے خواتین کو ترقی کرنے کے لئے مساوی مواقع دینے ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر سطح پر خواتین کو پارٹی کے اندر بھرپور عزت اور نمائندگی دی ہے ، خواتین کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے
آج بھی خواتین پاکستان بھر میں استحصال اور ظلم کا شکار ہے ،رہنماؤں نے کہا کہ اس سے کون انکا ر کرسکتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات نے اربوں کی زندگیوں کو بدل دیا اس سے پہلے طبقہ نسواں کو کبھی وہ احترام حاصل نہ ہو سکا تھا جو حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات سے انہیں حاصل ہوا ، بد قسمتی سے ہمارے ملک میں خواتین کے حوالے سے قوانین تو موجود ہے لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا ، آج بھی خواتین بے پنا ہ مسائل کا شکا رہے لیکن حکومت ان مسائل سے نمٹنے کے لئے اسے کوئی پروا نہیں،خواتین کو آ گے بڑھنے کے لئے تعلیم پر توجہ دینی ہو گی تب ہی دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کر سکتی ہے ،دیہاتوں کے اندر کھیتوں کے اندر کام کرنے والی خواتین کو اپنے بنیادی حقوق کی آگاہی ہی نہیں ، جس سے وہ آگے نہیں بڑھ پاتی۔رہنماؤں نے کہا کہ خواتین کو حقوق ملنے تک پی ٹی آئی اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور خواتین کو ان کا جائز مقام دلا کر رہے گی ۔