ریلوے مسافروں کی سہولت کیلئے لاہور ریلوے سٹیشن پر موبائل چارجنگ پوائٹس بنائے گئے ہیں‘ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن 

 
0
448

لاہور مارچ 8(ٹی این ایس) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن پر جگہ جگہ موبائل چارجنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ جن سے مسافر اپنے موبائل 24 گھنٹے چارج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل چارجنگ کی سہولت تمام بڑی ٹرینوں میں بھی دی گئی ہے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ ریل مسافر پاکستان ریلوے کا اثاثہ ہیں تاہم لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو چیئرز، وہیل یئرز، بنچ، فینز، صاف پانی، صاف ستھرے ٹوائلٹس، پلیٹ فارمز پر صفائی کا بہترین انتظام، ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ رومز، ایل سی ڈیز، 4 گھنٹے انکوائری کی سہولت، مارکیٹ ریٹ پر اشیا خوردونوش کی دستیابی جیسی سہولیات پہلے ہی دیں گئی ہیں۔