پنجاب بھرمیں951ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاں بحق1049زخمی 

 
0
288

لاہور مارچ 8(ٹی این ایس) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے951مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں06افراد جاں بحق جبکہ 1049افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں442افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 455ڈرائیوز،16کم عمرڈرائیورز457مسافراور137پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ266ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت250متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد88حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 71حادثات میں84متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1049متاثرین میں844مرد اور205خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں153فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور591افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ305زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں744موٹر سائیکلز،137آٹو رکشے،85موٹر کاریں ،43 مسافر بسیں ،43 وین ،32 ٹرک اور89دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔