وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 
0
577

لاہور جولائی 04 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔