راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ کا ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
30

راولپنڈی (ٹی این ایس) دو رکنی ڈکیت گینگ سمیت 03 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار مسروقہ رقم موبائل فون جبکہ ہیروئن آئس چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیرنگرانی ایس ایچ او صدرواہ نے ہمراہ پولیس ٹیم علاقے میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے پیش نظر کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمر فاروق سمیت 02 افراد کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم 65 ہزار روپے، 02 موبائل فون اوراسلحہ برآمد جبکہ پولیس ٹیم نے مزید کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے علی حیدر کو گرفتار کے 1200 گرام ہیروئن برآمد کر لی دوسری کاروائی پولیس نے زبیر کو گرفتار کے کے 520 گرام آئس جبکہ تیسری کاروائی میں شہزاد نامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1600 گرام چرس برآمد کر لی پولیس ٹیم کی کاروائیوں پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدرواہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی