اسلام آباد (ٹی این ایس) بونیر سیلاب متاثرین کی خدمت میں افواج پاکستان جانثار موومنٹ سرگرم

 
0
26

اسلام آباد (ٹی این ایس) بونیر سیلاب متاثرین کی خدمت میں افواج پاکستان جانثار موومنٹ سرگرم

اسماعیل شاکر سالارزئی کی قیادت میں راشن کی تقسیم، متاثرہ خاندانوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی

افواج پاکستان جانثار موومنٹ کے مرکزی چیئرمین اسماعیل شاکر سالارزئی کی قیادت میں کارکنان حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ تنظیم کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، راشن کی تقسیم اور فوری امداد فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔

اس موقع پر اسماعیل شاکر سالارزئی نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا ہے اور جب تک متاثرہ عوام کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی، موومنٹ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

مرکزی سینئر وائس چیئرمین سید ثاقب نقوی نے چیئرمین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان جانثار موومنٹ جلد پورے ملک میں خدمت اور فلاح کا پیغام عام کرے گی۔

چیئرمین نے پاک فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔