پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2معصوم بچے آلو چور پکڑ لیئے

 
0
316

لاہور ،نو مبر16(ٹی این ایس): پنجاب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں آلو چوری کرنے کے جرم میں 2 معصوم بچوں کو تھانے میں بند کر دیا ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ دونوں معصوم بچے لاہور کی سبز منڈی میں بلیٹ کے ساتھ آلو والی بوریوں کو کاٹ کر ان میں سے آلو چوری کرتے تھے اور یہ تقریبا 2ماہ سے اسی طرح سے چوری کر رہے تھے کہ آج ان کو تنگ آ کر حوالات میں بند کرنا پڑا ہے تاکہ ان کے والدین کو بتایا جا سکے کہ بچوں سے چوری نہ کروائیں اور یہ عمر بچوں کے پڑھنے لکھنے کی ہے ۔