نیب نے فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39گواہوں کی فہرست احتساب عدالت جمع کروادی

 
0
339

لاہور مارچ 21 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 39گواہوں کی فہرست تیار کر کے احتساب عدالت جمع کروادی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزرات خارجہ کے چیف اکائونٹنٹ سید امجد شاہ، اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے زرناب گل ،ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار کاشف محمود اور رضوان سعید شامل ،ڈائریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی محمد اخلاق، سینئرآڈیٹر اے جی پنجاب ارشدعلی سمیت نیب کے گواہ ہوں گے ۔فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل سے ہو گا۔