والد کی سالگرہ کی تقریب میں بدنظمی پر ایشوریا روپڑیں

 
0
526

ممبئی نومبر 21(ٹی این ایس)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن والد کی سالگرہ کی تقریب میں مسلسل بدنظمی پر روپڑیں۔تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں اور کیمرا مینوں کے شور کے باعث ایشوریا مسلسل انہیں چپ کرانے اور تصاویریں اتارنے سے منع کرتی رہیں تاہم اس کے باوجود تقریب میں شوروغل رہا اور بدنظمی پیدا ہوئی۔اداکارہ مسلسل کہتی رہیں کہ یہ ہسپتال میں منعقد ہونے والی تقریب ہے نہ کہ کوئی پریمیر یا عوامی ایونٹ ہے لہٰذا خاموشی اختیار کی جائے تاہم اس کے باوجود خاموشی نہ ہونے پر اداکارہ ضبط نہ کرسکیں اور رو پڑیں۔ایشوریا نے والد کی سالگرہ کا کیک بھی آنکھوں میں آنسو لیے کاٹا جبکہ تقریب میں اداکارہ کی جانب سے مسلسل چپ کرانے کی ناکام کوششوں اور ان کے رونے کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔