راولپنڈی یو سی 30 چاہ سلطان ،اہل علاقہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے اقدامات کی ضرورت

 
0
768

راولپنڈی نومبر 21(ٹی این ایس) یونین کونسل نمبر تیس چاہ سلطان راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی تیرہ کی اہم یونین کونسل ہے۔

بڑے تجارتی مراکز اور گنجان آباد علاقوں پر مشتمل یو سی 30 چاہ سلطان میں خادم اعلی کی عوام دوست اور فلاحی پالیسیوں کے باعث بہت سے بنیادی مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے،میٹرو بس سروس ہو یا کارڈیالوجی ہاسپتال ۔پینے کا صاف پانی ہو یاسوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یو سی 30 چاہ سلطان کے مکین ان سہولیات کی فراہمی پر خادم اعلی کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔

 یو سی 30 کی عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں مگر وفاقی حکومت زیر انتظام چلنے والے اداروں کی کارکردگی پر نالاں ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی عوامی مسائل کے ادراک کے لیے صوبائی حکومت کی طرح توجہ دینا انتہائی ضروری ہے ۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چئیرمین یونین کونسل نمبر تیس ممتاز خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا ضروری ہےتبھی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے تاہم یونین کونسل کے دستیاب فنڈز سے بنیادی مسائل پر توجہ دی گئی ہے۔راولپنڈی کے عوام خادم اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مقامی قیادت کو بھی وزیر اعلی پنجاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہیے۔