میاں صاحب کو اور کچھ نہیں سوجھتا تو اپنے جرائم چھپانے کیلئے توپوں کا رخ پی ٹی آئی کی جانب موڑ دیتے ہیں ٗ شفقت محمود

 
0
367

اسلام آباد نومبر 22(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو اور کچھ نہیں سوجھتا تو اپنے جرائم چھپانے کیلئے توپوں کا رخ تحریک انصاف کی جانب موڑ دیتے ہیں۔بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نون لیگ خود کسی بھی پہلو اور زاویے سے جمہوری سیاسی جماعت دکھائی نہیں دیتی۔نون لیگ کا انداز سیاست آمرانہ اور نواز شریف کا طرز قیادت شاہانہ ہے۔میاں صاحب کی جمہوری جماعت کا حقیقی چہرہ کل پوری قوم نے دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اراکین جو عمومی طور پر پارلیمان آنا گوارا نہیں کرتے کل انہیں ترغیب و تحریص کے ذریعے ایوان میں لایا گیا۔اراکین اسمبلی کی وفاداریاں خریدنے کیلئے ترقیاتی فنڈز کوسیاسی رشوت کیطور پر استعمال کیا گیا۔اخلاقی, جمہوری اور آئینی اقدار پامال کرتے ہوئے انتہائی متنازعہ طرز عمل اختیار کیاگیا۔متنازعہ شق قانون میں برقرار رکھنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا۔کرپشن کا حساب دینے کی بجائے اداروں پر الزام تراشی کا سہارا لیا گیا۔انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ بے بنیاد الزام تراشی کی بجائے عدالت میں مقدمات کی پیروی کریں۔