پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی۔سعید غنی

 
0
114248

لاہور،نو مبر23(ٹی این ایس) : پیپلز پارٹی کے راہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میاں نوازشریف سمجھتے ہیں کہ سب کچھ اکیلے چلا سکتے ہیں، مشکل وقت میں بھی میاں صاحب اکیلے ہی اس کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تواس کے دفاع میں آگے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد کوئی انوکھی بات نہیں، عمران خان سیاست میں طالبان کی نمائندگی کرتے ہیں۔