2018ء کاالیکشن عمران خان کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگا ،رانا ثناءاللہ خان

 
0
710

لاہور ،نو مبر23(ٹی این ایس): وزیرقانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کوآصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں،2018ء کاالیکشن عمران خان کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگا،ہماری کوشش ہے کہ دھرناپرامن طریقے سے ختم ہوجائے،گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش پیپلزپارٹی نہیں تمام جماعتوں کیلئے ہے،بروقت الیکشن میں اگرآصف زرداری رکاوٹ ہیں توپھر وہ کس کوخوش کررہے ہیں؟ انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ملک دشمن قوتوں کے آلہ کارہیں۔

2018ء کاالیکشن عمران خان کی سیاست کاآخری الیکشن ہوگا۔ملک میں دھرنوں کی روایت تحریک انصاف نے ڈالی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ دھرناپرامن طریقے سے ختم ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوآصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں۔زرداری صاحب کے بارے میں ہے کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کوڈبودیا۔اب وہ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے پرتلے ہوئے ہیں۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش انتخابی حلقہ بندیوں کیلئے ہے۔یہ بات پیپلزپارٹی نہیں تمام جماعتوں کیلئے کی گئی ہے۔حلقہ بندیوں کیلئے تعاون نوازشریف کیلئے نہیں ہے۔یہ تعاون جمہوریت اور بروقت الیکشن کیلئے مانگاہے۔الیکشن بروقت انعقاد سسٹم اورجمہوریت کیلئے ضروری ہے۔آصف زرداری اگراس میں رکاوٹ بنتے ہیں توپھر وہ کس کوخوش کررہے ہیں؟اگر پیپلزپارٹی اس میں رکاوٹ بنے گی تویہ داغ دھویانہیں جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے اپناحق اداکرے گی۔