کوئٹہ،نو مبر23(ٹی این ایس) :پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا،فنی خرابی کے باعث طیارہ ایک گھنٹے تک فضا کے چکر لگا تا رہا ۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران شدید جھٹکوں کے باعث ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا۔فن خرابی کے باعث طیارہ ایک گھنٹہ فضا کے چکر لگاتا رہا ۔پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ جہاز کو بحفاظت اتار لیا مگر ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے کو شدید جھٹکے لگتے رہے ۔جھٹکوں کے باعث مسافروں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا ۔انہی مسافروں میں سے ایک مسافر اور بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عارف کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔