ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

 
0
450

لاہور جولائی 29(ٹی این ایس )لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس عاطر محمود ، جسٹس فیصل زمان ، جسٹس سیدشہباز علی رضوی، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس عبدالرحمان اور نگزیب ، جسٹس امجد جاوید گورال ، جسٹس آغا محمد علی ، جسٹس احمد رضا گیلانی ،جسٹس حبیب العامر ، جسٹس مسعود عابد نقوی ، جسٹس عبد السمیع خان ، جسٹس مدثر خالد عباسی ، جسٹس عبد الستار ،سیشن جج لاہور جاوید حسین قریشی ،رجسٹرار لاہورہائی کورٹ خورشید انور رضوی ،سیشن جج فیصل آباد نذیر حسین گنجانہ ،سیشن جج محمد اکمل خان ، جسٹس(ر) چودھری شاہد سعید ، جسٹس (ر) مزمل اختر شبیر ، جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان ، مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان ،سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر،سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی سمیت وکلاء رہنماؤں اور عزیزو اقارب نے شرکت کی ۔