لاہور جولائی 29(ٹی این ایس )سابق وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی نااہلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قانون کی حکمرانی کیلئے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ تسلیم کیا تاہم نظر ثانی کیلئے اپیل میں جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے استعمال کیا جائے گا۔













