ڈاکٹر شاہد مسعود کل بدھ کونادیہ مرزا کے پروگرام میں آئیں گے، ڈاکٹرشاہد مسعود جمعرات سے اپنا پروگرام باقاعدہ شروع کریں گے، پروگرام میں بہت ساری باتیں شیئرکریں گے

 
0
327

اسلام آباد فروری 05 (ٹی این ایس): ڈاکٹر شاہد مسعود کل بدھ کونادیہ مرزا کے پروگرام میں آئیں گے، ڈاکٹرشاہد مسعود جمعرات سے اپنا پروگرام باقاعدہ شروع کریں گے، پروگرام میں بہت ساری باتیں شیئرکریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹرصدیق جان نے ڈاکٹرشاہد مسعود کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو تین دن پہلے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ وہ اب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود اپنا دوبارہ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود کل بدھ کو نادیہ مرزا کے پروگرام ’ نیوزون‘ ٹی وی پر7بجے سے 9بجے تک آئیں گے۔اس پروگرام میں ڈاکٹرشاہد مسعود بہت ساری باتیں شیئرکریں گے۔پھر وہ جمعرات سے اپنا پروگرام باقاعدہ شروع کریں گے، پروگرام کے حوالے سے شاہد مسعود خود بتائیں گے کہ وہ کب سے اپنا پروگرام شروع کررہے ہیں۔ڈاکٹرشاہد مسعود 67دن جیل میں رہے۔ ان دنوں میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی، کرپشن سامنے نہیں آئی، پھر کیوں ہتھکڑی لگائی گئی۔اسی طرح ڈاکٹرشاہد مسعود کوبتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اینکر کو کہا کہ مجھے ڈاکٹرشاہد مسعود کے بارے میں ٹی وی پر پتا چلا، پھر ہتھکڑی کی بات۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو اس طرح کی معلومات کون فراہم کرتا تھا؟ اس واقعے کے پیچھے کون ہے۔یہ سب ڈاکٹرشاہد مسعود ٹی وی اسکرین پرآکر بتائیں گے۔ واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتیس جنوری کو ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 لاکھ ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے۔ حکم نامہ جسٹس منظور احمد ملک نے تحریر کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔فیصلہ میں کہاگیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ متنازع کمپنی سے ملزم یا اس کے کسی رشتہ دار کا کوئی تعلق نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈینز کرییشن لاہور کو مبینہ طور پر کرکٹ رائٹس دئیے گئے۔ فیصلہ کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ملزم پر غیر قانونی فوائد کے حوالے سے کوئی شہادت نہیں، یہ مزید تفتیش کا معاملہ ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 لاکھ ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے۔