ملک کے بڑے 50 ٹیکس دہندگان کے لیے خوشخبری، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 50 افراد کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھانے پر مدعو کیا جائے گا، فہرست تیار کر لی گئی

 
0
573

اسلام آباد  فروری 06 (ٹی این ایس): پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایسے افراد جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈنر کرنے کا موقع ملے گا۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف روینیو نے ملک کے 50 سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ان 50 افراد نے 2018 ء میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا تھا اور اب ان تمام لوگوں کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دئیے گئے اس اعشائیے کی سمری وزارت خزانہ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں کے لوگ جب کہ کچھ انفرادی ٹیکس دہندگان شامل ہیں.پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل،پی ایس او شامل ہیں۔اس کے علاوہ ملک میں کام کرنے والے بڑے بینک جیسا کہ ایچ بی ایل، ایم سی بی اور یو بی ایل شامل ہیں اس کے علاوہ نیشنل بینک، سلک بینک اور دیگر کمپنیاں جن میں سیلولر فون اور ٹیلی کام کمپنی شامل ہیں.ان کمپنیوں کے سربراہان، سی ای اور یا پھر نمائندوں کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈنر پر مدعو کیا جائے گا۔جب کہ دیگر ٹیکس ادا کرنے والے افراد میں سید شہزاد حسن شاہ، عارف حبیب، حسن منشا محمد یاسین ملک، سید ارشاد احمد،متیاز حسین، ریحن حسین، عبدالغفار میمن، ملک شاہد اور دیگر شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیکس پیرز کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھانے پر مدعو کرنے کا مقصد ان کی مزید حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس کے علاوہ ان سے ٹیکس آمدنی بڑھانے کے لئے پالیسی سازی میں اپنی سفارشات بھی طلب کی جائیں گی۔عملی سفارشات بجٹ کا حصہ بنائے جائیں گے. واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 22ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں سب سے زیادہ 50 ٹیکس پئیرز کے ساتھ کھانا کھائیں گے۔