وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت9ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے اجلاس جاری اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندہ شریک‘ وفاق اورصوبوں کی مالی صورت حال اورقابل تقسیم محاصل پرتفصیلی بات چیت کی جائےگی

 
0
394

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت نویں این ایف سی ایوارڈکے لئے اجلاس جاری ہے،جس میں وفاق اورصوبوں کی مالی صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا، وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ قابل تقسیم محاصل پرکھلے ذہن سے بات کی جائے گی. تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل فنانس کمیشن کا ابتدائی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندہ شریک ہیں.اجلاس کا ایجنڈا مقررنہیں کیا گیاتاہم اہم معاملات زیر بحث آ ئیں گے اور ابتدائی اجلاس میں آئندہ کے مذاکرات کاایجنڈاطے کیا جائےگا. اجلاس میں وفاق اورصوبوں کی مالی صورت حال اورقابل تقسیم محاصل کے بارے میں اور آئندہ کے اخراجات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی جائےگی. وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ قابل تقسیم محاصل کے بارے میں کھلے ذہین سے بات کی جائےگی.یاد رہے 9واں این ایف سی ایوارڈ سال2015 سے ڈیڈ لاک کاشکارہے اور آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کا از سر نو جائزہ لینے کا کا کہا ہے. گذشتہ ماہ صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی تھی اور نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا تھا ، جس کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نیشنل فنانس کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ چاروں صوبائی وزراءخزانہ نیشنل فنانس کمیشن کے اراکین مقرر کردیئے گئے تھے.خیال رہے آخری این ایف سی ایوارڈ کا اجراءدسمبر2014میں ہوا تھا ، ذرائع کے مطابق وفاق ڈیویزایبل پول میں سے صوبوں کے حصے میں کمی کا مطالبہ کرسکتاہے، سیکورٹی اور فاٹا اخراجات کیلئے وفاق اپنا حصہ سات فیصد بڑھانا چاہتا ہے. ذرائع کے مطابق حکومت کو سندھ اور بلوچستان کی جانب مخالفت کا سامنا متوقع ہے.