نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو گرفتار کر لیا پی ٹی آئی رہنما علیم خان پر آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیاں بنانے کا الزام عائد ہے

 
0
366

لاہور فروری 06 (ٹی این ایس): نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور سینئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کر لیا ۔علیم خان کو آف شور کمپنیاں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علیم خان آج چوتھی بار نیب کے روبرو پیش ہوئے تھے۔نیب آفس پہنچنے پر علیم خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی ۔علیم خان سے نیب کی مشترکہ ٹیم تحقیقات کرے گی۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خان کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح ہو اب سے کچھ دیر قبل ہی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور سینئیر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی مزید 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے،عبدالعلیم خان چوتھی بار قومی احتساب بیورو کے روبرو پیش ہو ئے تھے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبدالعلیم خان کی 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا۔نیب نے علیم خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی ایف زیڈ سی اور اے این اے نامی کمپنیوں میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔اس حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ صوبائی وزیر بلدیات اس سے پہلے سال 2018ء میں تین بار نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں لیکن تاحال نیب حکام ان کے جمع کروائے گئے ریکارڈ اوت بیانات سے مطمئن نہیں ہو سکے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار بھی حکومتی رکن کو فنانشل مینجمنبٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینبننج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں انھیں پہلے بھی تین بار طلب بھی کیا جا چکا ہے.علیم خان کا اسی متعلق کہنا تھا کہ وہ نیب کوشواہد فراہم کر چکا ہوں، ایسی کوئی جائیداد نہیں، جو ڈکلیئر نہ کی ہو، عمران خان کے ساتھ مل کرتبدیلی کی جنگ لڑرہا تھا، میں بیرون ملک اثاثوں کی منی ٹریل دی، اپنے چاروں فلیٹس کے دستاویزات دیے. علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 11 سال سے کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، جب میں حکومت میں ہی نہیں تو کرپشن کیسے کر سکتا ہوں، نیب جب بھی بلائے گا، ضرور پیش ہوں گا.