فیض آباد دھرنا، پولیس نے دھرنےکے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع

 
0
605

اسلام آباد ،نو مبر24(ٹی این ایس): اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ فیض آباد کا دھرنا آج اُنیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج صبح احسن اقبال کو آئندہ سماعت پر طلب کیا اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تین روز میں دھرنے کی جگہ کو خالی کروایا جائے۔  سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے دھرنے کے شرکا کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز دھرنے کے شرکا کو کھانے کی سپلائی بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجبکہ دھرنے کے آس پاس موجود کھانے کے اسٹالز بھی ہٹوانا شروع کر دئے گئے تھے۔