پیمرا نے میڈیا کو فیض آباد دھرنا آپریشن کی لائیو کوریج بارے ہدایت نامہ جاری کردیا

 
0
472

اسلام آباد نومبر 25(ٹی این ایس)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )نے میڈیا کو فیض آباد دھرنا آپریشن کی لائیو کوریج کے بارے میں ہدایت نامہ جاری کر دیا ،ہفتہ کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں : پیمرانے ہدایت کی ہے کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت براہ راست کوریج بند کی جائے،صرف براہ راست کوریج کی ممانعت ہوگی ، پیمرانے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ دکھایا جائے ،پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سٹاف کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، یہ ڈائریکٹواسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے ۔