میں اور میرا خاندان حضرت محمدﷺکے لئے اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں ،زاہد حامد

 
0
379

 

اسلام آباد،نو مبر26(ٹی این ایس): وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میرا خاندان حضرت محمدﷺکے لئے اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں میرا کسی بھی احمدی یا قادیانی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ختم نبوت ﷺپر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء میں ختم نبوت ﷺکے قانون میں ترمیم کے معاملے پر مذہبی جماعت نے اسلام آباد فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھا ہے اور دھرنے کے تمام مظاہرین وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تحریک لبیک کی جانب 19روز سے دھرنا جاری ہے ۔