آرمی چیف کا دورہ باجوڈ، فوجیوں اور علماء سے ملاقاتیں، کہافرقہ ورانہ تفریق نہیں، پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علماء کا کردار قابلِ تعریف ہے

 
0
741

پشاور،نومبر 29 (ٹی این ایس): بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے اور یہاں کوئی مذہبی،صوبائی، لسانی، قبائلی ، علاقائی اور فرقہ ورانہ تفریق نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو  باجوڑمیں پاک افغان بارڈرکادورہ کیاجس میں ان کودہشتگردوں کاپاکستانی علاقے میں داخلہ روکنے کے ا قدامات،پاک افغان سرحدپرباڑ،خاردارتارلگانے ،پاک افغان سرحدپرنئے قلعوں اورچیک پوسٹوں پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف سے پشاورمیں فاٹااورخیبرپختونخواکے علماکی نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں علمانے دہشت گردی کی متفقہ طورپرمذمت کی، علمانے علاقے میں امن واستحکام کیلئے فوج کی کوششوں کوسراہا۔ جنرل باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انکی حمایت اور امن وہم آہنگی کیلئے انکے کردار کا خیر مقدم کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں کورکمانڈر پشاور بھی موجود تھے