بڑی حد تک دہشتگردوں  کی کمر توڑ دی، اسلامی ملک میں جہاد کا صرف ریاست کوحق ہےاور یہ جہاد ملک کی سپاہ اور افواج کر رہی ہیں، وزیرِ داخلہ

 
0
413

اسلام آباد،نومبر 29 (ٹی این ایس):  وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی ناگہانی حالات میں امن برقرار رکھنے کے لئے دوہزار اہلکاروں پر مشتمل ہنگاموں سے نمٹنے کے  لئے پولیس فورس قائم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز پولیس لائن اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورس کے مرکز کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ کاونٹر ٹیر رازم فورس کا کسی بھی وزیر داخلہ  کی طرف سے یہ پہلا دورہ تھا۔

اے پی ایس کے حملے کے بعد اس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا، فورس کسی بھی دہشت گردی کے واقعےسے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر نئی انسداد دہشتگردی فورس  نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نےتربیت مکمل کرنے پر انسداد دہشتگردی فورس کو مبارک باد دی۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 6ہزار سے زائد شہید ،70ہزار زخمی ہوئے، معیشت کو100ارب سے زائد کا نقصان ہوا،ہم نے نیشنل ایکشن پلان بنایا ،انسداد دہشتگردی فورس بنائی، فورس میں میرٹ کو مقدم رکھا گیا ہے۔

ملک میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپورآپریشن شروع کیا،کراچی کا امن بحال کیا،بلوچستان میں امن لائے،قبائلی علاقوں میں آپریشن کیا ،ہم نے پورے ملک میں سیکورٹی آپریشنزشروع کرکے بڑی حد تک دہشتگردوں  کی کمر توڑ دی

ہمارے دشمن ہمارے خلاف ہم سے زیادہ تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے فورسز سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ پیشہ بہت مقدس پیشہ ہے،آپ قوم اور وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، آپ کو ہر وقت تازہ دم رکھنے کیلئے آپ کی تربیت فوج سے کروائی گئی ہے،آپ جسمانی فٹنس اور پیشہ  وارانہ صلاحیتوں کونکھار نے کیلئےسر گرم عمل رہیں۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کی انسداد دہشتگردی فورس میں شمولیت پرانھیں خوشی ہے،خواتین دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

اب ہمیں اسلام آباد کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ہے اسلام آباد کیلئے2000 کی نفری پر مشتمل اینٹی رائٹ پولیس بنائیں گے۔

اس موقع پر انھوں نے واضع کیا کہ اسلامی ملک میں جہاد کا صرف ریاست کوحق ہےاور یہ جہاد ملک کی سپاہ اور افواج کر سکتی ہیں اور کر رہی ہیں۔