پاکستان کا شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربہ پر اظہارِ تشویش اور ملک کو سلامتی کونسل  کی قرار دادوں کی پاسداری کی صلاح

 
0
643

اسلام آباد، نومبر 30 (ٹی این ایس):  پاکستان نے شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے مبینہ تجربے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہاکہ اس قسم کے تجربات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات جزیدہ نما کوریا کے  امن وسلامتی کیلئے نقصان دہ ہیں ۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی پاسداری کر نے اور ایسے اقدامات جن سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے باز رہنے پر زور دیتا رہے گا ۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کر نے کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اپنائیں اور جزیرہ نما کوریا میں امن واستحعکام برقراررکھنے کیلئے کام کریں ۔