وزیرِاعلیٰ  بلوچستان کی مشیرِ قومی سلامتی سے ملاقات

 
0
547

کوئٹہ ، نومبر 30 (ٹی این ایس):  وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصرخان جنجوعہ نے بدھ کے روزیہاں ملاقات کی،ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ کی جانب سے اُن کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیا جس میں صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق،آئی جی پولیس معظم جا ہ انصاری اوردیگر حکام نے بھی شرکت کی۔