پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے آئی سی سی سے رجوع کر لیا

 
0
353

لاہور نومبر 30(ٹی این ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو نوٹس جمع کرادیا۔پی سی بی نے اپنے وکلاء کے توسط سے آئی سی سی کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ’’ڈس پیوٹ ریزرویشن کمیٹی‘‘ قائم کی جائے۔ آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر تین رکنی ڈسپیوٹ پینل بنانے کا پابند ہے جو دبئی یا برطانیہ میں سماعت کرے گا جبکہ ڈسپیوٹ پینل برطانوی قوانین کے مطابق کام کرے گا۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ بگ تھری کے بعد جو ایم او یو سائن کیا اس کے تحت 2015ء سے 2023ء کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان 6 سیریز ہونا تھیں، جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کا بہانہ بنا کر سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس نقصان کی تلافی کرے۔جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے کرکٹ سیریز کے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے بی سی سی آئی کو نوٹسز بھی بھیجے جاچکے