پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتہ بھی شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم مجموعی طور پر مندی غالب رہی

 
0
735

کراچی دسمبر 3 (ٹی این ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتہ بھی شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس میں 238پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اس کمی سے انڈیکس 40248.41پوائنٹس سے گر تے ہوئے 40010پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم مندی کے باجود مخصوص بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب 93کروڑ 37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جب کہ عید میلاد النبی کی وجہ سے کاروباری ہفتہ چار روزہ تک محدود رہا ۔

گزشتہ ہفتہ کی یومیہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق پیر کو اسلام آباد دھرنے اور ملک بھر میں احتجاج کے تناظر میں کشیدگی اور بعد ازاں دھرنا ختم ہونے کے باعث حالات معمول آنے کے باعث اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہاتاہم مجموعی طور پر مندی غالب رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 216.24پوائنٹس کی کمی سے 40032.17پوائنٹس کی سطح پر آگیاالبتہ بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری اور چھوٹی کمپنیوں کے شیئرز کی فروخت کے رجحانات کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 11ارب 94کروڑ 37لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت83کھرب56ارب6کروڑ66لاکھ57ہزار350روپے سے بڑھ کر83کھرب 68ارب ایک کروڑروپے ہوگئی۔پیر کے مقابلے میں منگل کو شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 40000،39900،39800اور39700کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے398.04پوائنٹس کمی سے 39634.13پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔آئل اینڈ گیس اور توانائی شعبے کے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث67.59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 58ارب69کروڑروپے سے زائدنقصان کا سامنا کرنا پڑا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت1.84فیصدزائدرہابدھ کواتارچڑھاؤکا سلسلہ جاری رہا تاہم مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 38.76پوائنٹس اضافے سے 396672.89پوائنٹس ہوگیا،نچلی سطح پر حصص کی خریداری کے باعث 53.75فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں26ارب75کروڑروپے بڑھ گئے جب کہ کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت1.69فیصدزائدرہاجمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی رہی اور ایس ای 100انڈیکس337پوائنٹس اضافے سے 40000کی نفسیاتی حدعبورکرگیااورانڈیکس337.47پوائنٹس اضافے سے40010.36پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں38ارب93کروڑ3لاکھ96ہزار935روپے کااضافہ ریکارڈ کیا،اورسرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 83کھرب75ارب3لاکھ26ہزار245روپے ہوگئی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ملکی سیاسی صورتحال کے زیر اثر رہیں آئندہ ہفتہ بھی سرمایہ کار ملکی حالات کو دیکھ کر کاروباری حکمت عملی وضع کرینگے جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سمت کا تعین ہوگا ۔