گزشتہ ماہ 270ارب ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا،ایف بی آر

 
0
2624

کراچی دسمبر 3(ٹی این ایس)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا، ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی تا نومبر کے پہلے 5ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کی صورتحال انتہائی بہترین رہی ہے ، پہلے پانچ ماہ کے دوران 1302 ارب روپے وصول کیے گئے اور محصولات میں تقریبا19.55فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایک ہزار 79ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہو سکیں تھی،ترجمان نے کہاکہ مجموعی طورپر 9لاکھ اکا90ہزار 187 گوشوارے وصول ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران وصول کئے جانیوالے گوشواروں میں33فیصد کانمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7لاکھ 46ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے ،نومبر 2017کی وصولیاں گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت 24فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق نومبر کے دوران ٹیکس گزاروں کو 13ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کیے گئے ۔