جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن)لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا ،ْ سید خورشید شاہ

 
0
346

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ جاوید ہاشمی کو بھگانے میں (ن)لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا ،ْ صبح کا بھولا شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ،ْ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا ،ْنوازشریف تو نااہل ہوچکے ہیں ،ْعمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات سے متعلق عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے۔

پیر کو جاویدہاشمی کی (ن )لیگ میں واپسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ (ن )لیگ چھوڑتے وقت جاوید ہاشمی کو کہا تھا پارٹی مت چھوڑو۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جاویدہاشمی کو بھگانے میں ن لیگ کی ایک شخصیت کا ہاتھ تھا ،ْآج کل وہ شخصیت خود پارٹی میں سائیڈ لائن ہوچکی ہے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی میں نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد جاوید ہاشمی سینئر ترین رہنما تھے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ جاوید ہاشمی کو دوبارہ پارٹی میں جگہ بنانے میں وقت لگے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف تو نااہل ہوچکے ہیں ،ْعمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات سے متعلق عدالت پر اعتماد کرنا چاہئے ،ْانہوںنے کہا کہ یقین ہے کہ عدالت ان کے مقدمات میں انصاف کرے گی۔