ڈاکٹر قدیرخان عارضہ قلب میں مبتلا ،ہسپتال داخل

 
0
770

لاہوردسمبر 4(ٹی این ایس):محسن پاکستان اور معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان عارضہ قلب اور گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کے آر ایل ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق انہیں شوگر ہونے کی وجہ گردوں کی تکلیف کے ساتھ دل کی بیمار ی میں بھی مبتلا ہیں جبکہ ان کے شوگر اور گردوں کا علاج پہلے سے ہی کیا جا رہا ہے ۔تاہم اتوار کے روز بیماری کے شدید حملے کے بعد انہیں اسلام آباد میں واقع کے آر ایل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ،جہاں پر ان کا تسلی بخش علاج کیا جا رہا ہے ۔