پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ٗ شاہ محمود قرشی

 
0
430

ہری پور دسمبر 10(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ٗ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہیں ٗ سینٹ الیکشن میں ملکی مفادات کو مد نظر رکھیں گے ٗ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ۔

وہ خان پو رمیں راجہ سلطان ایرج کی وفات کے بعد ان کے بیٹے راجہ شیراز حیدر کی دستاربندی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر پیر آف گولڑہ شریف بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے حالات دنیا کے سامنے ہیں ٗاس مشرقی وسطی میں امن کی صورتحال خراب ہے جس سے دنیا میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں ٗہم نے امن کو برقرار کھنا ہے ٗ پاکستان نے اپنا مقام وجود برقرار رکھنا ہے ٗدنیا کے سامنے اپنا موقف بھی پیش کرنا ہے بدقسمتی سے پاکستان میں ا یسی قیادت دکھائی نہیں دی رہی ہے جو دنیا میں پاکستان کا موقف پیش کر سکے ٗحکومت میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو ایسی ذمہ داریاں نبھا سکے ٗحکومت کے پاؤں اکھڑے ہوئے ہیں سانس پھولا ہو اہے فاٹا کے لوگ عوام انغمام چاہتی ہے کے پی کے ساتھ رہنا ان کا حق ہے مگر ایک چھوٹا سا طبقہ راستے میں رکاوٹ بنا ہو اہے حکومت خود اپنے لیے پیچید گیاں مشکلات بناتی ہے ٗخود کمیٹی بنا رکھی ہے ٗکمیٹی نے رپورٹ بھی دے دی ہے مگر اب حکومت کی ہچکچاہت بڑھ رہی ہے ٗایسے حالات میں جمہوری حل کیا ہو سکتا ہے ٗدنیا میں اضطراب کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے ٗ حالات بدل رہے ہے پی ٹی آئی چاہتی ہے ٗملک مضبوط مستحکم ہو ملک میں خوسحالی ہو ہم پریشان ہیں معاشی حالات خراب ہیں معیشت تنزلی کا شکار ہے ٗتجارتی خسارہ تاریخ کی بلندی کو چھو رہا ہے ٗلگتا ہے پھرہم کو ایک بار پھر سے آ ئی ایم ایف کے دروازے پر دستک نہ دینے پڑیں ٗپاکستان میں غربت میں بھی مزید اضافہ ہو اہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم طاہر لقادری کے ساتھ ہوں گےٗ پہلے دن سے ان کا ساتھ دے رہیں ہیں ان کے موقف کی تائید کریں گیں ہم ساتھ دیں گے ٗ انصاف کیلئے ان لوگوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے جنہوں نے ظلم کیا ہے حکومت کے رویے میں فرق نہیں پڑ رہا ہے سینٹ الیکشن میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا غیریقینی سی صورتحال ہے حکومت سے غلطیاں حماقتیں ہو رہی ہے ختم نبوت کے معاملہ پر جس پر پورا قومی اتفاق رائے موجود تھا اس کو چھڑنا بے سود تھا بے جا تھا کیا گیا جان بوجھ کر عوام کے جذبات مجروح ہوئے ٗن لیگ کے اندر بھی اس مسئلے پر ایک دراڑ دکھائی دی رہی ہے ان کے ایم این اے ایم پی اے جذباتی ہوئے مستعفی ہونے کو بھی تیار ہوگئے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ بیت المقدس کا مسئلہ سنگین ہے امریکی صدر نے بڑی غلطی کی ہے امت مسلمہ سمیت اپنے دیگر حریفوں کو بھی ناراض کر دیا ہے فاٹا کے لوگ آزادی چاہ رہے ہیں حکومت جان بوجھ کر ان مسائل کو التوا میں ڈال رہی ہے مشرقی وسطع میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان میں امن ہونا ضروری ہے میرے پاس علم نجوم نہیں ہے مگر حکومت کی سانس پاؤں اکھڑ چکی ہے پی ٹی آئی اس ملک کو مضبوط بنانے کے لیے میدان میں آئی ہے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں غربت مہنائی میں اضافہ ہو ہا ہے ادارے کمزور ہو رہے ہیں گورنس کا فقدان ہے حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ہے لوگوں کو موقع ملنا چائے اپنی پسند کا لیڈر منتخب کرنے میں دنیا میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دلوانا چاہتے ہیں۔