پیپلز پارٹی بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہے ٗبلاول بھٹو زر داری

 
0
627

کراچی دسمبر 10(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہیں بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاست کے ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ کی قومی تحریک بھی ہے۔ مظبوط اور جمہوری اقوام میں انسانی حقوق کا بول بالا ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے آئینی وقانونی ادارے بنائے۔ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔ نون لیگ کی حکومت میں انسانی حقوق کو روندا جا رہا ہے۔ پرتشدد انتہاپسندی سے انسانی حقوق کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف لڑتی رہے گی۔