عمران خان نے سی پیک سے متعلق چین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی

 
0
393

 

اسلام آباد ،دسمبر 11(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیروانگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی گئی۔

اس موقع پرملاقات میں پاکستان میں تعینات چینی سفیربھی چینی وفدکے ہمراہ تھے۔چینی وفد نے عمران خان کودورہ چین کی دعوت دی۔جس پرعمران خان نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ہے۔ملاقات میں سی پیک منصوبے کابھی جائزہ لیاگیا۔عمران خان نے سی پیک سے متعلق وفد کو مکمل تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے چین کے اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ کرپشن پرقابو پاکرچین نے ایک مثال قائم کی ہے۔کرپشن کے خلاف چین کے اقدامات کوسراہتے ہیں۔