اسلام آباد پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،29جواری گرفتار

 
0
382

اسلام آباد مارچ 10  (ٹی این ایس)  تھا نہ کو ہسار پولیس نے  ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ کی سربراہی میں جو ئے کے اڈہ پر چھاپہ مارکر قمار بازی میں ملو ث انتیس جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق  چھاپہ  آج بروز ہفتہ سیدپورویلج میں امجدبٹ عرف بلا کے گھرپر ماراگیاہے۔پولیس زرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سےایک کار،دو موٹر سائیکلیں ، موبائل ،فون نقدی ،  چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔