مچھ واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے چیئرپرسن ایمان گروپ آف کمپنیز ایمان شیخ

 
0
210

اسلام آباد 20 جون 2021 (ٹی این ایس): ہزارہ قبیلہ کے شہید ہونے والے سولہ سو خاندانوں کو انصاف دیجئے؛ ایمان شیخ مچھ واقعہ پر اپوزیشن کے ساتھ ساتھ سماجی رہنماء بھی ہمدردی کے لیے متاثرین کی آواز بن گئے، چیئر پرسن ایمان گروپ آف کمپنیز نائب صدر وویمن ن لیگ اسلام آباد ایمان شیخ نے کہا ہے کہ ان پاکستانیوں کے قتل پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ہزارہ قبیلہ کے شہید ہونے والوں کے سولہ سو خاندانوں کو انصاف دیجئے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایمان شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ برادری پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی مظلوم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔